لعل شہباز قلندرؒ عرس کیلئے خصوصی ٹرینیں چلانے کی اپیل ناقابل سماعت قرار

لعل شہباز قلندرؒ عرس کیلئے خصوصی ٹرینیں چلانے کی اپیل ناقابل سماعت قرار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کو دادرسی کیلئے پہلے ریلوے حکام سے رابطہ کرنا چاہیے۔درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حضرت لعل سخی شہباز ؒکے عرس کے موقع پر سالانہ تقریبات شروع ہونیوالی ہیں،درخواست گزار ہر سال زائرین کو اس عرس کی تقریبات کیلئے سہون شریف لے کر جاتا ہے،زائرین کو لانے اور لیجانے کیلئے تین روز سپیشل ٹرینیں چلائی جاتی ہیں،اس بار ریلوے نے اس کی تحریری درخواستوں کے باوجود ان تقریبات کیلئے خصوصی ٹرینیں چلانے سے انکا ر کردیا،درخواست گزار ایڈوانس رقم ریلوے کو جمع کروانے کو تیار ہے،ریلوے حکام کو خصوصی ٹرینیں چلانے کا حکم دیا جائے۔فاضل جج نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

اپیل ناقابل سماعت

مزید :

صفحہ آخر -