کرونا،لاہورہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں میں وکلاء کی حاضری کم رہی
لاہور(نامہ نگارخصوصی/نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں میں وکلاء کی حاضری کم رہی،کرونا خدشے کے باعث لاہور کی عدالتوں میں قیدیوں کو پیش نہیں کیاجاسکا جبکہ وکلاء کی بھی عدالتوں میں حاضری کم رہی،جس کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی، کرونا وائرس سے احتیاط کی بناء پر گزشتہ روزملزموں کوجیل سے عدالتوں میں پیش نہیں کیاگیا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہوراورخصوصی عدالتوں کے ایڈمن ججوں کوملزموں کی حاضری معافی کے لئے درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ملزموں کو کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کی بنا پر پیش نہیں کیا جاسکتا،ملزموں کی عدالتوں سے حاضری معاف کی جائے،دوسری جانب پاکستان بارکونسل، پنجاب بارکونسل، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کی اپیل پروکلاء کی بہت کم تعداد عدالتوں میں پیش ہوئی،وکلاء صرف اہم اورارجنٹ نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے۔
حاضری کم رہی