لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ایلیمنٹری لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،شاہد علی اور دیگر درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ انہیں قواعد و ضوابط کے تحت ترقیاں دے کر سینئر سا ئنس ٹیچرز بنا دیا گیا لیکن درخواست گزاروں کو محکمانہ پالیسی کے تحت انکریمنٹ نہیں دی جا رہی،عدالت نے ان کی درخواستیں دادرسی کے لئے ڈی ای او لاہور کو بھجوا ئی تھیں لیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا گیا،ڈی ای او لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جواب طلب