توہین عدالت درخواست،چیف آفیسر میٹروپولیٹن لاہور کو نوٹس جاری، جواب طلب

توہین عدالت درخواست،چیف آفیسر میٹروپولیٹن لاہور کو نوٹس جاری، جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،یہ درخواست عبدرالغفور قریشی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار نے قواعد و ضوابط کے تحت انڈر پاس جیل روڈ میں دکان کے لئے تعمیر شروع کی،اشرف نامی شخص نے اس کے خلاف سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کر کے تعمیر کرنے کے الزام میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو درخواست دے دی،پانچ سال گزر جانے کے باوجود اس درخواست کا فیصلہ نہیں کیاگیا،عدالت نے اس کی درخواست 5جولائی 2019ء کو دادرسی کے لئے چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بھجوائی تھی تاحال اس عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا گیا،چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -