پاکستان میں کرونا سے 2افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد 304ہو گئی، وفاقی حکومت کا سرکاردفاتر میں حاضری 50فیصد کمی کرنے کا کا فیصلہ، پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

Mar 19, 2020



لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد،پشاور،گلگت /چلاس (جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی دو ہلاکتوں کی، تصدیق کر دی گئی،کورونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 304 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا کے شہر مردان سے سامنے آئی۔سندھ میں 36، گلگت بلتستان میں 10، پنجاب اوربلوچستان میں 7، 7 جبکہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں مزید 3، 3 اور آزاد کشمیر میں ایک کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیرصحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ مردان سے تعلق رکھنے والا ایک مریض انتقال کرگیا ہے مشیر صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے بھی تصدیق کردی ہے کہمرادان مین کرونا کے مریض کی ہلاکت ہوئی ہے اس سے قبل گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریض کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تردید کردی ہے گلگت میں ہلاک ہونے والے شخص کی رپورٹ اآگئی ہے اس کی موت کرونا سے نہیں ہوئی جبکہ بتایا گیا ہے کہپشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال مین بھی کرونا کے ایک مریض کی ہلاکت ہو گئی ہے جاں بحق ہونے والے کا تعلق ہنگو سے بتایا گیا ہے مردان میں جاں بحق ہونے والا شخص چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا درین اثنا وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، روٹیشن کی بنیاد پر ملازمین باری باری ڈیوٹی دیں گے تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بدھ کے روز جاری مراسلے کے مطابق وفاق کے زیر انتظام سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری پچاس فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی سرکاری دفاترمیں روٹیشن کی بنیاد پر ملازمین کی حاضری میں کمی کی جائے گی، ملازمین باری باری ڈیوٹی پر آئیں گے، آدھے ملازمین ایک دن حاضری دیں گے جبکہ بقیہ رخصت پر ہوں گے اسی ترتیب سے بقیہ اگلے روز ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے تو پہلے روز کام کرنے والے چھٹی پر رہیں گیترجمان سندھ حکومت کے مطابق سکھر میں موجود زائرین میں سے 50 فیصد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہاں کورونا سے متاثرہ 151 افراد موجود ہیں۔سکھر کے قرنطینہ مرکز کے علاوہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہوگئی ہے جن میں سے 2 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 1874 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ نجی ہسپتالوں میں 702مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،سکھر سے 303 نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں سے میں سے 151 افراد کے ٹیسٹ کلیئر اور 151 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ایک مریض کی رپورٹ آنا باقی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ٹیسٹنگ کی گنجائش ایک ہفتے میں 800 تک بڑھائیں جس پر انڈس اسپتال حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ہفتے کے اندر گنجائش بڑھادی جائے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے حکام کو ہدایت کی کہ تفتان سے آنے والی بسوں کو جراثیم کش اسپرے کر کے واپس بھیجاجائے۔ڈی سی مظفر گڑھ امجید شعیب نے رجب طیب اردگان اسپتال میں زیر علاج 7 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ اسپتال میں کورونا متاثرہ افراد کے لیے 62 بیڈز مختص ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہیڈی سی بونیر محمد خالد خان کا کہنا ہے کہ ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 10 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں 3 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر کا بتانا ہے کہ میر پور آئسولیشن وارڈ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈی سی میر پور کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص 14 دن قبل ایران سے تفتان آیا تھا، متاثرہ شخص کو 4 دن سے میر پور آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہواتھا۔۔ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا ریسٹورنٹس، دکانوں کی بندش کے حوالے سے مشکل فیصلہ کیا، میڈیکل، روزمرہ اشیا والی دکانوں پر اطلاق نہیں ہوگا، احکامات پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا، آج بھی کچھ دکانیں، ریسٹورنٹس دیکھے جو خلاف ورزی کر رہے ہیں، پولیس کو کہا ہے سخت اقدامات اٹھانے پڑے تو اٹھائیں۔ انہوں نے کہا لوگوں کو سمجھایا اقدامات سب کی بھلائی کیلئے ہیں، بہت سے لوگوں نے مدد کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ کیا، کرونا کا علاج دنیا میں نہیں، احتیاط کی جا سکتی ہے، فیصلہ کر لیں 14 روز کیلئے خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے۔سندھ بھر میں صوبائی حکومت کے احکامات پر کراچی سمیت صوبے بھر میں مرکزی بازار بند ہیں، کراچی میں بیشتر کھلنے والی مارکیٹس کو پولیس نے بند کروا دیا۔ شاپنگ سینٹرز اور مالز بھی بند ہیں، صدر موبائل مارکیٹ، پلازہ ٹائر مارکیٹ، اکبر مارکیٹ اور بولٹن مارکیٹ میں کھلنے والی دکانوں کو پولیس نے بند کرا دیا تاہم کچھ مارکیٹس کھلی ہیں۔ شہر میں کریانہ سٹورز، مرغی مچھلی کی دکانیں، بیکری کھلے ہیں جبکہ ریسٹورنٹ سے شہری کھانہ ساتھ لے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث اومان، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ پاکستانی نڑاد کینیڈین، امریکی شہری اور سفارتی عملہ ہی پاکستان سے کینیڈا کا سفر کر سکے گا۔
پاکستان کرونا


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) کرونا وائرس 171 ممالک میں پھیل گیا۔ خطرناک وبا سے آٹھ ہزار ایک سو ساٹھ افراد کی اموات، دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو کر رہ گئے۔ایران میں ایک سو سینتالیس جبکہ سپین میں مزید پینسٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خطرناک وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 1135 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈونیشیا میں 12، چین میں 11، امریکا میں 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ جنوبی کوریا اور فلپائن میں 3،3 جبکہ برازیل، پرتگال، ناروے اور آسٹریلیا میں 1،1 ہلاکت سامنے آئی۔یورپ میں کرونا وائرس نے ہلاکتوں کی تعداد میں پہلی بار ایشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یورپ میں اب تک کرونا سے 3 ہزار 421 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ایشیا میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 384 ہو چکی ہے۔امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے تمام ریاستوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکہ میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد100سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا وائرس دنیا کے 167 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 543 ہوگئی ہے جس میں سے 82 ہزار سے زائد صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7988 ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس تمام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور ملک میں 104 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 6 ہزار 515 تک جاپہنچ ہے۔امریکی محکمہ صحت حکام کے مطابق عالمی وبا کے باعث 18 ریاستوں میں 100 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔وائرس کے باعث امریکی حکام نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو جتنا ہوسکے محدود رکھیں کیونکہ وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں۔اٹلی میں گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید375افراد ہلاک ہو دئے جبکہ برطانیہ میں گزشتہ روز مزید34افراد ہلاک ہو گئیآسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں جہاں متاثرین کی تعداد 539 ہوگئی ہے جس میں سے 8 ہلاکتیں بھی رپورٹ کی گئی ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے تمام اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ تعلیمی ادارے، مارکیٹس، تفریحی مقامات اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ادھر عالمی وبا سے برطانیہ کے اسپتالوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق وائرس کے باعث اسپتالوں میں معمول کے آپریشن 3 ماہ کے لیے منسوخ کردیے گئے ہیں جس کی وجہ کورونا کے مریضوں کے لیے بستروں کی فراہمی ہے۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کی رپورٹ کے مطابق ہر ایک ہزار میں سے ایک برطانوی ممکنہ طورپرانفیکشن میں مبتلا ہے۔اس حوالے سے مشیر برائے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ 86 فیصد کورونا مریضوں کا پتا ہی نہیں چلتا،اس لیے ہر مشتبہ مریض کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے۔چین کے بعد وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں کیسز کی تعداد 31 ہزار 506 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 503 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی کے بعد ایران وائرس کی زد میں ہے جہاں متاثرین کی تعداد 16 ہزار 169 ہے جس میں سے 5 ہزار 389 صحتیاب ہوگئے ہیں لیکن 988 افراد انتقال کر چکے ہیں بھارت میں ریاستی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کے ہاتھوں پر اسٹمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد وائرس میں مبتلا افراد کی شناخت کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے یہ انوکھا اقدام عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلیے اٹھایا ہے، اسٹمپ وائرس میں مبتلا ان افراد کے ہاتھوں پر لگائی جائے گی جنہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے گھر سے باہر نکلے تو یہ سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور سزا کے طور پر انہیں سرکاری قرنطینہ میں منتقل کردیا جائے گا۔بھارتی فوجی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ فوجی کے والد نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ سکاوٹ کے جوان میں کورونا وائرس کی علامت دیکھے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی جو مثبت آئی۔ بھارتی فوجی کو جہاں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے وہیں اس کی بہن اور اہلیہ کو بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا (کوویڈ 19) کے 38 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزارت صحت نے کہا کہ پہلے تین کیسز میں ایسے شہری شامل ہیں جو جرمنی، برطانیہ اور اردن سے آئے۔ انہیں جدہ کے ایک اسپتال میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔مصر سے آنے والی ایک خاتون اور ایک مرد بھی کرونا کے مریض نکلے جب کہ ایک خاتون ترکی سے واپس آئی اور اس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکلا ہے۔ عراق سے سعودی عرب آنے والے 10 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔ ایک شہری اٹلی سے چند روز قبل واپس لوٹا تھا جس میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا کے تین کیسز میں اسپین سے آنے والے تین شہری شامل ہیں۔اس کے علاوہ اردن، عمان، بھارت، برطانیہ، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا سے متعدد سے آنے والے 13 افراد کرونا کے مریض نکلے۔
کرونا ہلاکتیں

مزیدخبریں