ملک میں جان بچانے والی ادویات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانا ہوگی: وزیراعظم

ملک میں جان بچانے والی ادویات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانا ہوگی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد/ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام ہیں،حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ جہاں جان بچانے والی اور تمام دیگر ضروری ادویات ملک میں آسانی سے دستیاب ہوں وہاں یہ ادویات مناسب قیمت پر عوام کو میسر آئیں، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملک میں ضروری ادویات کی دستیابی اور ان کی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی ذمہ داریوں اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز، سی ای او ڈریپ عاصم رف و دیگر سینئر افسر شریک ہوئے وزیراعظم کو ملک میں ضروری اور خصوصا زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)کی کارکردگی، ادارے کو متحرک وفعال بنانے اور کرپشن و دیگر بدعنوانیوں سے پاک کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی اور پالیسی پر عمل درآمد دو مختلف شعبے ہیں جن کو یکجا کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مکمل طور پر متحرک و فعال بنانے کیلئے کوششوں کو تیز کرنے اور انتظامی سطح پر ادارے کی افرادی قوت کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی اور اور پالیسیوں پر عمل درآمد کے شعبوں کو علیحدہ کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حوالے سے معاملات بھی اجلاس میں زیر غور آئے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں عدالت کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں تاکہ ڈاکٹروں اور شعبے سے منسلک افراد کو مزید کسی دقت کا سامنا نہ ہو۔بعدازاں وزیراعظم نے ڈی جی خان کا دورہ کیا، ایران سے آئے زائرین کیلئے قرنطینہ میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ، خیریت دریافت کیذرائع کے مطابق نے وزیراعظم نے عارضی قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے فقدان پر اظہار ناراضی کرتے ہوئیہدایت کی کہ قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کروناوائرس کی پھیلتی وبا کے تناظر میں ہدایت کی کہ بدلتی صورتحال کے مطابق اقدامات کا جائزہ اور موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے،ہر روز مقررہ اوقات میں کرونا کی صورتحا ل پر قابو پانے بارے ا نتظامات سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جائے،لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، پناہ گاہوں میں ڈیلی ویجرز کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی سکریننگ کے انتظامات بھی کئے جائیں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور سینئر افسران کی شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پربھی بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے وزیراعظم کو مارکیٹوں، یونین کونسلز میں کرونا وائرس کی صورتحال کے ضمن میں اشیائے ضرور یہ کی دستیابی کے حوالے سے مانیٹرنگ اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آ ئی جی پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی اور ان کو قرار واقعی سزا دینے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی اور کہاکہ اس صورتحال میں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے۔بعدازاں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -