کرونا وائرس میں مبتلا مریضہ کی موجودگی پر گلز ار ہاؤس سربمہر، ہسپتال منتقل

کرونا وائرس میں مبتلا مریضہ کی موجودگی پر گلز ار ہاؤس سربمہر، ہسپتال منتقل

  

لاہور (جاویداقبال) پنجاب میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مریضوں کے گھر سربمہر کرنے کا آغازصوبائی دارالحکومت میں واقع گلزار ہاؤس سے کردیا گیا۔ذرائع کے طابق دو ہفتہ قبل بیرون ملک سے آنے والی سینیٹر گلزار کی عزیزہ نازیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، نازیہ جس گھر میں رہائش پذیر تھی اور جس ہوٹل میں ڈنر کیا اور گلزار ہاؤس میں منعقدہ پارٹی میں شریک متعدد افراد کے کرونا ٹیسٹ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھر کا کنٹرول سنبھال کر نازیہ کو گنگارام ہسپتال داخل کرادیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مریضہ کو بعدازاں میو ہسپتال اور پھرایک نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔محکمہ صحت حکام کے مطابق نازیہ جہاں بھی گئی وہاں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیگر لوگوں کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جس گھر سے کرونا وائرس کے ایک یا زیادہ مریض ملے،وہاں کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ سنبھالے گی اور بعدازاں وائرس سے بچاؤ کا سپرے چھڑک کر گھر کو مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

گلزار ہاؤس سربمہر

مزید :

صفحہ اول -