کرونا آسمانی آفت،عوام نماز کا اہتمام اللہ سے توبہ کریں،مولانا طارق جمیل

کرونا آسمانی آفت،عوام نماز کا اہتمام اللہ سے توبہ کریں،مولانا طارق جمیل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مسلمان بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ دل سے خوف نکالیں، عوام حکومت اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرے،نماز کا اہتمام کریں نماز میں شفاء ہے،اللہ سے دعا کی جائے، دعا تقدیر کو بدل دیتی ہے،کسی آفت سے بچنے کے لئے ظاہری اسباب کا اہتمام بھی ضروری ہے،یہ وائرس ہاتھ میلانے سے بھی پھیلتا ہے عوام مصافحہ کرنے سے گریز کریں،موجودہ حالات میں نماز جمعہ کو خطبہ مختصر کرنا مناسب ہے،موجودہ حالات میں مسجد نہ جانے کی گنجائش موجود ہے، ایسی صورتحال میں مسجد نہ جانے کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں، کرونا وائرس آسمانی آفت ہے، سب کو کہتا ہوں کہ اللہ سے توبہ کریں، اللہ اپنے فضل وکرم سے حالات ٹھیک کر دے گا۔بدھ کو معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ گھر سے نکلتے وقت گھر والوں کی طرف سے صدقہ دے۔ نماز کا اہتمام کریں،اللہ سے توبہ کریں، دعا کی جائے۔سب کو کہتا ہوں کہ اللہ کی طرف رجوع کریں۔ ہمیں اللہ سے توبہ کرنی چاہیے اللہ کے سامنے جھکیں۔ اللہ اپنے فضل وکرم سے حالات ٹھیک کر دے گا۔

مولانا طارق جمیل

مزید :

صفحہ اول -