موڈیز نے پاکستانی شرح نمو کی پیش گوئی 2.5فیصد کمی کر دی
نیویارک(این این آئی) موڈیز انویسٹر سروس نے کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی رواں مالی سال کی شرح نمو کی پیش گوئی کم کرکے 2.5 فیصد کردی۔رپورٹس کے مطابق دسمبر 2019 میں نیو یارک کی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔موڈی نے کرونا وائرس کے اثرات پر اپنے تازہ ترین علاقائی کریڈٹ آؤٹ لک اپ ڈیٹ میں کہا کہ اے پی اے سی کے لیے خطرات کم ہورہے ہین جن میں کمزور یورپی اور امریکی معیشتیں شامل ہیں۔انہوں نے پیش گوئی کہ چین کے لیے شرح نمو 4.8 فیصد ہوگئی جو پہلے 5 فیصد بتائی گئی تھی اور یہ معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور برآمدات کی طلب میں کمی کی وجہ سے ہے۔ اے پی اے سی خطے کے لیے نظر ثانی کی گئی پیش گوئی کرونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے سفری پابندیوں اور آئی سولیشن اقدامات سمیت حالیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔موڈیز کے نائب صدر کرسچن ڈی گزمان نے کہاہے کہ ہمارا بنیادی منظر نامہ 2020 کے پہلے نصف حصے میں کھپت کی سطح میں کمی اور پیداوار اور فراہمی میں مسلسل رکاوٹیں بتاتا ہے۔ اس کے بعد سال کے دوسرے نصف حصے میں بحالی ہوگی۔قلیل مدت میں یہ منفی رسد اور طلب ظاہر کر رہا ہے اور اگر رکاوٹیں طویل ہوئیں تو عالمی بحران کا خطرہ زیادہ ہے۔
شرح نمو