لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ اپنے عہدہ سے ریٹائر

لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ اپنے عہدہ سے ریٹائر

  

اہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ اپنے عہدہ سے ریٹائر ہوگئے،وہ 2ماہ 18دن اس عہدہ پر تعینات رہے،ان کی جگہ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان آج 19مارچ کو چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی اور گورنر پنجاب ان سے حلف لیں گے،جسٹس مامون رشید شیخ کے ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 41رہ گئی ہے جبکہ ججوں کی خالی نشستیں 19ہوگئی ہیں،ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی لسٹ بھی تبدیل ہوگئی ہے اور تمام ججوں کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگیاہے،علاوہ ازیں لاہورہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی بھی آج 19مارچ کو تبدیل ہوجائے گی،نئی ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں ساتویں سینئر ترین جج کے طور پر مسٹر جسٹس علی باقر نجفی بطور رکن شامل ہوجائیں گے۔

مامون رشید شیخ ا

مزید :

صفحہ اول -