برطانیہ میں 55ہزار کرونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

برطانیہ میں 55ہزار کرونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

  

لندن( آن لائن)برطانوی چیف سائینٹفک آفیسر نے برطانیہ میں 55 ہزار کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ چیف سائینٹفک آفیسر سر پیٹرک نے حکومتی ہیلتھ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر درست حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو اڑھائی لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ہے اس لیے بروقت فیصلے کر کہ ہلاکتوں کی تعداد بیس ہزار تک روکی جا سکتی ہے۔برطانیہ میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلا کے پیش نظر حکومت نے برطانوی شہریوں کو ایک ماہ تک بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ملک بھر میں سینما گھروں کو بند کر دیا گیا اور متعدد عوامی اجتماعات کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے کرونا وائرس ٹیسٹ کے بغیر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد برطانیہ سے پاکستان جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کی وبا سے اگلے سال تک متاثر رہے گا،80 فی صد آبادی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔

برطانوی سائنس دان

مزید :

صفحہ اول -