اسلام آباد اور کراچی میں جرمن ویزا سیکشن 19مارچ سے بند
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں جرمن سفارتخانے نے کہاہے کہ اسلام آباد اور کراچی میں جرمن ویزا سیکشن 19مارچ سے بند کردیا گیا۔جرمن سفارتخانہ کے مطابق جرمن ایمبیسی اسلام آباد اور کراچی قونصل خانہ کے ویزا سیکشن 19اپریل تک بند رہیں گے، ایک ماہ کے لئے غیر ای یو ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔جرمن سفارتخانہ کے مطابق ایمرجنسی صورت میں درخواستوں کو پراسیس کیا جائیگا،جن کو ویزا کے لئے اپائنٹمنٹس دی گئی تھیں ان کو نئی تاریخوں سے جلد آگاہ کردیا جائیگا۔
ویزا سیکشن