معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے 4 ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے 4 ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات(بیورورپورٹ) معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا سید توصیف حیدر ڈی پی اوگجرات کے حکم پر تھانہ صدر کھاریاں کے ایس ایچ او مجاہد عباس نے ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان غلام ربانی ولد محمد الیاس‘ علی عباس ولد محمد الیاس ساکنائے دھوریہ‘ناظم حسین ولد غلام قادر سکنہ گھنسیہ اور آصف اقبال ولد محمد نور سکنہ ملکووال ضلع منڈی بہاوالدین شامل ہیں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ جدید آتشیں اسلحہ کلاشکوف، رائفل 222بور، پسٹل 30بور اور بڑی تعداد میں راؤندبھی برآمد کر لئے گئے۔
ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ اول -