کرونا وائرس، گارمنس ایکسپورٹرز کے 20ارب کے آرڈرزکینسل
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)کروناوائرس کے باعث گارمنٹس ایکسپورٹرز کے20ارب کے آرڈر کینسل ڈیفر‘فریز ہو گئے۔ ویلیو ایڈڈ گارمنٹس سیکٹر میں ساڑھے سات لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 15دن کی تنخواہیں دیکر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ آل پاکستان ہوزری مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمد نعیم نے کہا کہ اس ناگہانی صورتحال میں ہم اپنی حکومت کے ساتھ ہیں لیکن بائیرز نے گارمنٹس سیکٹر کے 20 ارب روپے سے زائد کے ایکسپورٹ آرڈر کینسل‘ ڈیفر اور فریز کر دیئے ہیں،کچھ آرڈرز تیاری کے مراحل میں تھے اور کچھ شپمنٹ میں سمندری راستے پر تھے جس سے گارمنٹس سیکٹر کے حالات ایک دم مخدوش ہو گئے ہیں۔ میاں محمد رفیع نے کہا کہ ٹیکسٹائل گارمنٹس سیکٹر میں ساڑھے سات لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کام کر رہے ہیں جن کو 15روز کی تنخواہیں ایڈوانس دے دی گئی ہیں اور ان کی جتنی استطاعت ہو گی اس کے مطابق وہ اپنی لیبر کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔اگر یہ معاملہ دو سے تین ماہ چلتارہا تو ہم ان کی مدد کرنے سے قاصر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کروناوائرس سے اتنے لوگ نہیں مریں گے اگر حالات یونہی رہے تو بھوک سے سینکڑوں لوگوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔ فیکٹریوں میں جگہ جگہ سینٹی ٹائیرز بھی لگائے تھے اور ہر ورکر ایک دوسرے کے ساتھ مناسب فاصلہ بھی رکھا گیا تھا سرجیکل ماسک بھی مہیا کئے گئے تھے اس کے باوجوڈ انڈسٹری بند کردی گئی ہے۔
آرڈرز کینسل