انسداد کورونا وائرس کیلئے سندھ حکومت کا ٹرین سروس بند کرنے کا مطالبہ

انسداد کورونا وائرس کیلئے سندھ حکومت کا ٹرین سروس بند کرنے کا مطالبہ

  

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔وزیرٹرانسپور ٹ اویس شاہ نے کہا وفاقی حکومت سندھ کے فیصلوں کی طرح ٹرین سروس فی الحال بند کرے۔ ٹرینوں میں دیگر صوبوں سے مسافر سندھ آ رہے ہیں جس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پرمسافروں اور عملے کیلئے کوئی سہولیات بھی موجود نہیں۔ 15 دن تک پنجا ب،کے پی اور بلو چستان کی مسافر گاڑیاں سندھ میں آسکیں گی نہ ہی سندھ سے جاسکے گی۔عوام ضرورت کے وقت گھروں سے باہر نکلے۔ کراچی شہر کے اندر چلنے والی بسوں میں سیٹ کے مطابق مسافراٹھائے جائیں۔ہاتھ صاف اور گاڑیوں میں سینی ٹائزر رکھے جائیں، ریلو ے ملازمین کے پاس ماسک ہیں نہ ہی کوئی اور سہولیات۔ اویس شاہ نے کہا کہ ٹرینوں میں روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔وفاقی حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

سندھ حکومت مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -