صدر مملکت عارف علوی 5 روزقرنطینہ میں گزاریں گے،سفارتی ذرائع

صدر مملکت عارف علوی 5 روزقرنطینہ میں گزاریں گے،سفارتی ذرائع

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) دورہ چین سے واپس آنے والے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی پانچ دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق صدرکی چین روانگی سے پہلے ہی طے کیا گیا تھا کہ وہ واپسی پرقرنطینہ میں جائیں گے۔صدر مملکت 5دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد کرونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ڈاکٹرعارف علوی کے ساتھ چین جانے والے وفد میں شامل دیگر افراد بھی اسی پروٹوکول پر عمل کریں گے۔

صدر مملکت/قرنطینہ

مزید :

صفحہ اول -