نیب کی گرفت کمزور ہونے کا تاثر کسی طور درست نہیں

نیب کی گرفت کمزور ہونے کا تاثر کسی طور درست نہیں

  

سر زمین پارٹی کے رہنمارضاء ہارون نے کہا نیب اسیران کی ضمانتوں پر رہائی سے نیب کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور نہ ہی گرفت کمزور ہوتی ہے،نیب خود مختار ادارہ ہے اور اسی طرح ملک کی عدلیہ بھی آزاد ہے، اس معاملے کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چائیے۔وہ ایشو آف دی ڈے سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا پاکستان کے آئین اور قانون میں ایک ادارے یا عدالت کا فیصلہ اس سے سپیریر ادارے یا عدالت میں چیلنج کرنے کی گنجائش موجود ہے اور حق بھی دیتا ہے،دفعہ 302کے ملزم کی بھی ضمانت ہوتی ہے،یہ کہناکہ نیب کے ملزمان کی عدالتوں سے ضمانت پر رہائی سے نیب کی گرفت کمزور ہورہی ہے درست بات نہیں ہے۔

رضا ہارون

مزید :

صفحہ اول -