عدالتیں ثبوت مانگتی ہیں، نیب شواہد دینے سے عاری
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری قیادت نے تو اپنے ہر دور حکومت میں عوام کی خدمت ہی کی مگر ہمیں اس کی بھی سزا دی جاتی ہے کبھی غریب عوام کو میرٹ پر نوکریاں دینے کی پاداش میں نیب کے کیس بنا کر اندر کردیا جاتا ہے تو کبھی کرپشن کے من گھڑت الزامات لگائے جاتے ہیں۔جب عدالتیں ان سے ہمارے خلاف ثبوت مانگتی ہیں تو یہ لوگ ثبوت نہیں دے پاتے وہ اسلئے کہ ہم نے کبھی کوئی کام غلط طریقے سے نہیں کیا، غریب عوام کو میرٹ پر نوکریاں دینا ہماری جماعت کا منشور ہے،وہ ہم اپنے ہر دور حکومت میں کریں گے،عوامی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے اورہم یہ جاری رکھیں گے مگر ہم آپ کو کہنا چاہتے ہیں احتساب تو وہ ہوتا ہے جو اپنے اور بیگانے کے فرق سے پاک ہو،اگر احتساب والوں کو کے پی کے میں جانے اور پی ٹی آئی کے ان لوگوں پر ہاتھ ڈالنے سے روک دیا جائے جن کے کیس پینڈنگ ہیں تو پھر ایسے احتساب کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔
راجہ پرویز اشرف