سیاسی دباؤ پر گرفتاریوں کا آخر کار یہی انجام ہوتا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جب آپ کسی کو صرف سیاسی انتقا می کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے اور سیاسی دباؤ بڑھانے کی خاطر بیگناہ قید کریں گے تو ملک کی معزز عدالتوں سے انصاف ہی ملے گا،ہماری قیادت تو شروع دن سے یہ کہتی آ رہی ہے ہمارا اورہماری جماعت کے ہر لیڈر اور کارکن کا دامن صاف ہے،ہم نے کوئی بھی کام غیر قانونی غیر آئینی کام کیا،نہ ہی کوئی کرپشن کی،یہی وجہ ہے نیب حکومتی دباؤ میں کیس تو بنا دیتا ہے مگر ثبوت فراہم نہیں کرپاتا اور ہمیں ضمانت مل جاتی ہے۔ ہم اب بھی نیب سے یہ کہتے ہیں وہ اپنے ادارے کی ساکھ بحال کرنے کیلئے حکومت میں شامل ان لوگوں کو پکڑے جن کے کیس ان کے پاس زیر التواء ہیں، اگر آپ نے احتساب کرنا ہے تو پھر وہ بلا تفریق اور سیاسی انتقام سے پاک،صرف مخالف سیاسی جماعتوں کا ہی نہیں ہونا چاہئے۔
مریم اورنگزیب