کیسز کو دیکھ کر نیب کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں

کیسز کو دیکھ کر نیب کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں

  

اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلور نے کہا ہے ہر ادارے کا اپنا کام اور اپنی آئینی حدود ہے۔اگر نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اس دور میں جن سیاستدانوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے ہیں ان میں اکثریت سیاستدانوں کو سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے،ان کیسز کو دیکھ کر نیب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں، وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ایسے لگ رہا ہے کہ نیب میں کیسز پسند نہ پسند کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، حکومت میں شامل بعض وزراء کے کیسز دو سال سے نیب میں موجود مگر ان کو طلب ہی نہیں کیا گیا، ان حالات میں عدالتوں سے ریلیف ملنا بہت بڑی بات ہے۔

غلام احمد بلور

مزید :

صفحہ اول -