ملزموں کی ضمانت پر رہائی نیب کی کمزوری کا ثبوت نہیں

ملزموں کی ضمانت پر رہائی نیب کی کمزوری کا ثبوت نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا جب نیب کے ریفرنس پر دی گئی سزائیں یا دائر کئے گئے کیسیز عدالتوں سے ختم ہونا شرو ع ہونا اورملزمان مکمل طور پر بری ہو جائیں گے تو پھر نیب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا ضمانت ہر ملزم کا قانونی حق ہے اور یہ کیس ٹو کیس ہوتی ہے،یہ کہنا کہ اسیران کی عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی سے نیب کی کار کر دگی ناقص ہور ہی ہے درست نہیں۔اس سے نیب کی کارکردگی پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا،ہاں جب نیب کی طرف سے دائر کئے گئے ریفر نس پر سماعت ہو گی اور عدالتیں نیب کے موقف سے اتفاق نہیں کریں گی اور ملزمان بری ہو جائیں گے تو پھر نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھے گا۔
اظہر صدیق

مزید :

صفحہ اول -