ڈولفن اہلکار موٹرسائیکل سوار فیملی کو بچاتے بازو گنوا بیٹھا، دوسرازخمی

ڈولفن اہلکار موٹرسائیکل سوار فیملی کو بچاتے بازو گنوا بیٹھا، دوسرازخمی

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر)نصیر آباد کے علاقہ فیکٹری ایریا میں ڈولفن اہلکار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے اپنا بازو گنوا بیٹھا،زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ میں وقاص نامی ڈولفن اہلکار ساتھی احمد کے ہمراہ ایمرجنسی کال پر جارہاتھا کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل کے آگے فیملی موٹر سائیکل پر سوار آگئی جسے بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گیاجس سے اس اہلکار وقاص کا بازو دھڑ سے جداہو گیاجبکہ احمد سر پر شدید چوٹ لگنے سے بری طرح گھائل ہوگیا، مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔زخمی کو طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

ڈولفن اہلکار

مزید :

علاقائی -