گڑھی شاہو، کارکی موٹر سائیکل کو ٹکر،شوہر جاں بحق، بیوی زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے علاقے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگیا سے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں تیز رفتار کے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شمعون شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کاررو ا ئی کا آغاز کردیا۔
گرھی شاہو حادثہ