سندر میں گھرکی خستہ ہال چھت منہدم، خاتون جاں بحق، 3بچوں سمیت 4افراد زخمی

سندر میں گھرکی خستہ ہال چھت منہدم، خاتون جاں بحق، 3بچوں سمیت 4افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں گھر کی خستہ ہال چھت گر گئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ ملتان روڈ شاہ پور سلطان پورہ میں کچے مکان کی چھت زمیں بوس ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص اور تین کمسن بچے زخمی ہو گئے۔ر یسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے جاں بحق ہونیوالی خاتون کی شناخت ناظمہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عامر،تین بچے یاسر،عثمان اور اسد شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -