میر شکیل الرحمن سے ملاقات کے لئے دائرجیو کے ملازمین کی درخواست خارج

میر شکیل الرحمن سے ملاقات کے لئے دائرجیو کے ملازمین کی درخواست خارج

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں جنگ اورجیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن سے ملاقات کے لئے دائرجیو کے ملازمین کی درخواست خارج کردی،احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے قراردیا ہے کہ قانون کے مطابق حراست میں صرف خونی رشتہ دار اور وکلا کی ملنے کی اجازت ہوتی ہے،احتساب عدالت میں جنگ اورجیو کے ملازمین سہیل وڑائچ اور محمد ارشد نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میر شکیل الرحمن جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں،ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے،فاضل جج نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ دائر درخواست خارج کردی۔

درخواست خارج

مزید :

علاقائی -