توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پرمزید کارروائی 21 مارچ تک ملتوی کردی،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت نے دونوں شوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا،پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا،پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دیا جائے۔
نوٹس