مفخر عدیل کو تیزاب لا کر دینے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

  مفخر عدیل کو تیزاب لا کر دینے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے شہباز تتلہ اغوا ء اور قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی مفخر عدیل کو تیزاب لا کر دینے والے شریک ملزم عرفان علی کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی، گزشتہ روز پولیس کی جانب سے جسمانی ریماند ختم ہونے پر پولیس نے ملزم عرفان علی کو عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مفخر عدیل کو ڈرم اور تیزاب لاکر دیا، ملزم سے مزید تفتیش کرنا ابھی باقی ہے، ملزم کے موقف کی تصدیق اور مزید تفتیش کے لئے 8 روز کا مزیدجسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے8روز کی جسمانی ریماند کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 6 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مفخر عدیل

مزید :

علاقائی -