15انسانی سمگلروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

15انسانی سمگلروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور صفدر سلیم شاہد نے 15انسانی سمگلروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیاہے،ملزمان نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر بیرون ملک سمگل کردیا تھا،عدالت نے جن ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم جاری کیا ہے ان میں حسن،صابر حسین،عادل حسین،لبنیٰ رفیق چوہان،اقبال کاشف،سبحران بھٹی،عامر شہزاد،حافظ عرفان سمیت 15انسانی سمگلر شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -