25کنال کی اراضی پر قبضہ تھانہ سندر سے رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد گوندل نے موہلنوال میں 25کنال کی اراضی پر قبضہ کرنے پر پولیس کے ریٹائرڈ ملازم خوشی محمد اور دیگر افراد کے قبضے کرنے اور ہراساں کرنے پر تھانہ سندر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت میں موہلنوال کے کافی تعداد میں لوگ مدعی غضنفر علی چودھری کے ساتھ سیشن کورٹ آے تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے کسی کو سیشن کورٹ اکٹھے داخل نہ ہونے دیا گیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس سے جواب طلب کرلیاہے۔
اراضی پر قبضہ