سول لائنز پولیس کارروائیاں،ڈکیتی، چوری دیگر جرائم پیشہ 63ملزم گرفتار

  سول لائنز پولیس کارروائیاں،ڈکیتی، چوری دیگر جرائم پیشہ 63ملزم گرفتار

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث63ملزمان گرفتا ر کرلئے۔ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے ملزمان کے قبضہ سے2لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے3پسٹلز،2 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے4کلوگرام سے زائد چرس اور47 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کیخلاف کاروائی کے دوران3ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی57 ہزارروپے سے زائد ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آ نر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 16اشتہاری و عادی مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لاؤڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ور ز ی پر23ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

ملزم گرفتار

مزید :

علاقائی -