شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، 7دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4جوان شہید

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، 7دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4جوان ...

  

راولپنڈی (آ ئی این پی) شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مو جودگی کی مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 7دہشت گرد مارے گئے،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت4 جوان شہید اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ ر)کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں دتہ خیل کے قریب دہشت گردوں کی مو جودگی کی مصدقہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بنیادپرآپریشن کیا جس میں 7دہشت گردہلاک ہو ہے، سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کیا، آپریشن دتہ خیل کے جنوب مغرب میں 7کلومیٹردورمامازیارت میں کیاگیا،آپریشن خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی،آپریشن کے دوران پاک فوج کے ایک افسر سمیت4 جوان شہید جبکہ ایک جوان زخمی ہو ا،شہداء میں لاہورکے26سالہ لیفٹیننٹ آغامقدس علی خان بھی شامل ہیں،نارووال کے 23سالہ سپاہی توصیف بھی آپریشن کے دوران شہید ہوئے، لیہ کے36سالہ لانس حوالدار قمر ندیم اور24سالہ سپاہی محمدقاسم بھی شہیدہونیوالوں میں شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں، گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے

آپریشن

مزید :

صفحہ اول -