سندھ حکومت کا غریب دیہاڑی دار افراد میں خشک راشن تقسیم کرنیکا فیصلہ

      سندھ حکومت کا غریب دیہاڑی دار افراد میں خشک راشن تقسیم کرنیکا فیصلہ

  

کراچی(این این آئی) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔پی ایم ڈی اے سندھ نے ہنگامی بنیادوں پرراشن بیگز خریدنے کی تیاری شروع کردی ہے۔دوسری جانب تین روز میں فروخت کنندگان سے راشن بیگز کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں،راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، لوبیا، سفید چنا اور کالی مرچ شامل ہوں گی۔

راشن تقسیم

مزید :

علاقائی -