شیخ زاید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا
کوئٹہ(آن لائن) شیخ زاید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیاایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زاید اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھاڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرے والد کی حالت خراب تھی لیکن ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ اسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔
شیخ زاید اسپتال