ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی 685 ملزموں پر مقدمات درج

  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی 685 ملزموں پر مقدمات درج

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر) جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کی جانب سے شاہرات پر عوام کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران پی ایچ پی نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر401 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے۔غیر قانونی،سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر136افراد کیخلاف کاروائی کی گئی، ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر8افراد کیخلاف مقدمات قائم کیے اور غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں 139افراد کیخلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پنجا ب ہائی وے پٹرول نے1889 سڑک استعمال کرنیوالے لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی جبکہ 4 گْمشدہ بچوں، محمد نعیم، علیشہ، شمشیر خان، مد ثر علی اور بلال کوانکے والدین سے ملوایا۔

تجا و ز ات کے کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے 340عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔

مزید :

علاقائی -