پنجاب پولیس کا سپورٹس کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کا سپورٹس کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا سپورٹس کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ، پولیس کیلئے پہلی بار اٹھائیس کھیلوں کے پلیئرز کیلئے سامان خریدا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کے پلیئرز کیلئے بہتر سہولیات دینے کے حوالے سے تمام کھیلوں کا مکمل سامان خریدا جائے گا، پولیس کے کھیلوں کے سامان کیلئے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، کھیلوں کے سامان کیلئے رواں ہفتے ٹینڈرز کیے جائیں گے جو کمپنی کم ریٹ دے گی، اس کو کنٹریکٹ جاری کیے جائے گا۔اسی حوالے سے آپریشنز برانچ کا کہنا ہے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ہر طرح کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔
پولیس سپورٹس

مزید :

علاقائی -