چوہنگ میں ڈولفن اہلکار شہری کو فائرنگ سے زخمی کرکے فرار

چوہنگ میں ڈولفن اہلکار شہری کو فائرنگ سے زخمی کرکے فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں ڈولفن پولیس اہلکاروں نے شہری پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کا چوہنگ کے علاقے کبیر کالو نی میں ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کر کے چھبیس سالہ موٹر سائیکل سوار عمر نامی نوجوان کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے عمر کے بازو اور پیٹ میں گولیاں لگیں،عمر کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، ڈولفن اہلکاروں نے عمر کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔

شہری زخمی

مزید :

علاقائی -