لاہور میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں، کئی شہری لاکھوں کی جمع پونجی سے محروم

  لاہور میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں، کئی شہری لاکھوں کی جمع پونجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں مسلح ڈاکو سلیم کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ20 کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ لیا قت آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو فراز کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ80 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے۔کاہنہ کے علاقے میں موٹر سا ئیکل سوار ڈاکو نصراللہ اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیوارات۔ شمالی چھاونی کے علاقے سے محبوب اور فیملی سے 1لاکھ 30ہزار نقدی و زیوارات۔شاہدرہ میں شہباز سے موٹر سا ئیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر65ہزار۔مزنگ میں انور سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی موبائل فون اور فیکٹری ایریا سے گن پوائنٹ پر امجد سے 20زار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور ڈیفنس سی اور ریس کورس سے گاڑیاں۔ لوئر مال،ملت پارک اور مناواں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
ڈکیتی، چوری

مزید :

علاقائی -