روٹ پرمٹ مانگنے پرڈرائیور آپے سے باہر،روڈ بلاک کر دی

روٹ پرمٹ مانگنے پرڈرائیور آپے سے باہر،روڈ بلاک کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن کے روٹ پرمٹ مانگنے پرڈرائیور آپے سے باہرہو گیااورروڈ بلاک کر دی۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر نے خیابان اقبال کے قریب روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر کوسٹر کو روکا۔ٹریفک وارڈن کے روٹ پرمٹ مانگنے پر ڈرائیور آپے سے باہر ہو گیا اور سڑک کے درمیان گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دیاجس کیوجہ سے ٹر یفک کی روانی متاثر ہوئی۔ٹریفک وارڈنز نے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانے اویس نامی ڈرائیور کو فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیاجہاں ملزم اویس کے خلاف روڈ بلاکنگ اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، انہی میں ان کا فائدہ ہے۔قانون شکن عناصر کیخلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔
روٹ پرمٹ

مزید :

علاقائی -