کورونا وائرس، ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں ماسک،سینی ٹائزرز تقسیم

کورونا وائرس، ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں ماسک،سینی ٹائزرز تقسیم

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے دفتر ی عملہ میں فیس ماسک اور سینی ٹائزرز تقسیم کئے۔ انہوں نے ر یڈ ر ز برانچ، سکیورٹی برانچ،پی ایس اوسیکشن، کمپیوٹر سیکشن، اسٹیبلشمنٹ برانچ، ڈی آئی بی، ایچ آر ایم اور اوپس روم سمیت تمام دفتری عملہ میں ماسک اور سینی ٹائزرز تقسیم کئے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد نویدنے کہا لاہور پولیس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ لاہور پولیس کا ہر سپاہی فیلڈ ڈیوٹی کی وجہ سے کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ سامنا کرتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس آنیوالے ملازمین اور شہریوں کیلئے دفتر کے گیٹ پر بھی سینی ٹائزر کی سہولت فراہم کر دی گئی۔کورونا وائرس سے بچاؤ، احتیاط اور تدابیر سے آگاہی ضرور ی ہے۔ سرجیکل ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم کرنے کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا پولیس فورس کی صحت اور زندگی کی حفاظت اولین ترجیحی ہے۔ ماسک اور سینیٹا ئزرز تقسیم کرنے کا مقصد پولیس فورس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔ ابتک 5ہزار سے زائد ماسک اور 25 سو سے زائد سینیٹائزرز پولیس نفری میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔تھانوں میں فرنٹ ڈیسک سمیت تمام عملہ حفاظتی ماسک پہن کر فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ پولیس کی تمام یونٹس کو کوروناسے بچاؤ کی آگاہی بھی باقاعدگی سے فراہم کی جارہی ہے۔تمام تھانوں اور دفاتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر مبنی ہدایات نمایاں طور پر آویزاں کی گئی ہیں۔

ماسک تقسیم

مزید :

علاقائی -