پولیس اہلکاروں کو بھی ماسک اور دستانے فراہم کرینگے،آئی جی پولیس

پولیس اہلکاروں کو بھی ماسک اور دستانے فراہم کرینگے،آئی جی پولیس

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کرونا وائرس کے حوالے سے صوبے بھر میں قائم قرنطینہ سنٹرز اور ہیلتھ مراکز کی بھرپور سکیورٹی یقینی بنارہی ہے اس ضمن میں سول انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کو کرونا سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پولیس فورس کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔ گزشتہ روز ملتان آمد پر قرنطینہ سنٹر انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب دستگیر نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں پولیس فورس کی حفاظت اولین ترجیح ہے تاکہ فورس صحت مندانہ ماحول میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناسکے۔ انہوں نے آر پی او کو ہدایات جاری کیں کہ تمام عوامی مقامات پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو ماسک اور دستانے فراہم کئے جائیں اور کسی بھی وائرس سے متاثرہ اہلکار کی نشاندہی پر اسکا مکمل علاج کرایا جائے۔

آئی جی پولیس

مزید :

علاقائی -