24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 895ٹریفک حادثات

24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 895ٹریفک حادثات

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 895 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 560 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 400معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 359ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 36 مسافر 437 اور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت219متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 83حادثات میں 96 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 76 حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 966 متاثرین میں 754مرد اور 212 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 173 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور526افراد کی اوسط عمر 18 سے 40سال کے درمیان جبکہ 267 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 743موٹر سائیکلز، 122 آٹو رکشے، 80موٹر کاریں، 33 وین 04 مسافر بسیں، 22 ٹرک اور127دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

ٹریفک حادثات

مزید :

علاقائی -