صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے 73 کروڑ19 لاکھ روپے جاری

صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے 73 کروڑ19 لاکھ روپے جاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک73 کروڑ19 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 2 ارب34 کروڑ32 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ حکومت نے بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے 11 کروڑ،حیدرآباد انجینیرنگ سپورٹ سنٹر کے لئے 2 کروڑ جاری کر دئے ہیں۔

، سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 2 کروڑ،نیشنل بزنس ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لئے 25 کروڑ روپے سمیٹ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

مزید :

کامرس -