بازاروں کی بندش‘یومیہ 4 ارب روپے کا نقصان ہوگا،کراچی تاجر اتحاد
کراچی (اکنامک رپورٹر) تاجر اتحاد نے کورونا وائرس کے باعث بازاروں کی بندش کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں کی بندش سے یومیہ 4 ارب روپے کا نقصان ہوگا اور غریب مزدور بھوکا رہ جائے گا۔سندھ حکومت کے تجارتی مراکز کی بندش کے فیصلے سے تاجروں اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر نے کہا ہے کہ شہر کے بازاروں کی بندش سے تاجروں کو یومیہ 4 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہوگئی ہے اور سب سے زیادہ سندھ میں 181 مریض ہیں۔
حکومت سندھ نے 15 روز کے لیے تمام مارکیٹیں، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔