پاکستان کے معاذ مسعود انصاری کیلئے اے سی سی اے ایوارڈ

    پاکستان کے معاذ مسعود انصاری کیلئے اے سی سی اے ایوارڈ

  

لاہور(پ ر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے ڈیلوئٹ (Deloitte) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فنانشل ایڈوائزری، معاذ مسعود انصاری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں ’ریجنل ایڈوکیٹ آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے اے سی سی اے کے رْکن معاذ مسعود انصاری کی خدمات کا اعتراف پاکستان میں پیشہ ورانہ اکاؤنٹنسی کی ترقی اور بالخصوص ڈپارٹمنٹ کی سطح پر ڈیلوئٹ کے ملازمین اور زیر تربیت افراد کی اعانت اور ان افراد کو اے سی سی اے کا رْکن بننے کے لیے تیار کرنے پر دیا گیا ہے۔اس موقع پر اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید اسلم نے کہا:”اے سی سی اے کے ایڈووکیسی ایوارڈز نہ صرف کیرئیر میں کامیابی کی علامت ہیں بلکہ یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے اے سی سی اے کے ارکان اپنی کمیونٹیز کواُن کی خدمات کا صلہ دیتے ہیں اور پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کی نئی نسل کی تیاری میں اے سی سی اے کی مدد کرتے ہیں۔ پاکستان میں اے سی سی اے کی ارکان اکاؤنٹنسی کی صنعت کے اگلے محاذ پر ایک تحریکی قوت ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اے سی سی اے کے ریجنل ڈائریکٹر-میسا، اسٹوارٹ ڈنلپ نے کہا:”معاذ مسعود انصاری اے سی سی اے کے ایک فعال رْکن اور ایڈووکیٹ ہیں جنہوں نے، اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ نیٹ ورک کے ذریعے، اے سی سی اے پاکستان اور بالخصوص ڈیلوئٹ میں، بہت بڑے پیمانے پر اعانت کی ہے۔اے سی سی اے پاکستان اور ڈیلوئٹ کے درمیان تعاون نے ٹیلنٹ کی بھرتی کیلیے متعدد مواقع پیدا کیے ہیں

مزید :

کامرس -