فوڈ اتھارٹی نے گنددے انڈوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا، ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ بھی سیل

فوڈ اتھارٹی نے گنددے انڈوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا، ناقص مصالحہ جات بنانے والا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین عمر تنویر بٹ اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں غذائی دہشت گردوں کے خلاف لاہور میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس کی خفیہ اطلاع پر کرول گھاٹی میں گندے انڈوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔15ہزار گندے انڈوں سے بھرا ٹرک گوجرانوالہ سے لاہور سپلائی کے لیے آرہا تھا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گندے انڈے بیکریوں اور بسکٹ بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے تھے۔ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے گندے انڈے فروخت کرنے والی ہیچریوں اور سپلائر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ گندے انڈے گوجرانوالہ کی مختلف ہیچریوں سے اکٹھے کیے گئے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق گندے انڈوں کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔دریں اثناء فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شالیمار ٹاؤن کے علاقے کرول گھاٹی میں چیکنگ کرتے ہوئے ملاوٹی مصالحہ جات کی موجودگی پرحاجی صدیق گرائنڈنگ یونٹ کو سیل کردیا۔کارروائی کے دوران 6ہزار کلوملاوٹی،مضر صحت، فنگس لگے مصالحہ جات اور بھار ی مقدار میں جعلی پیکنگ تلف کردی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ مضر صحت فنگس لگی ثابت مرچ نقصان دہ ہے۔

کیمیکل اور رنگ شامل کر کے سرخ مرچ پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی،ورکرز کے میڈ یکلز اورریکارڈ کی عدم دستیابی پریونٹ کو سیل کیا۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ پروڈکشن یونٹ میں نامناسب سٹوریج،صفائی انتہائی ناقص انتظامات اورمصالحہ جات کوبغیر ڈھانپے ہی زمین پر رکھا گیا تھا۔مضر صحت ناقص سرخ مرچ پاؤڈر کو دلکش پیکنگ لگا کرمختلف ہوٹلوں،ڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔کھانوں میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال پیٹ،معدے اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بنتاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -