اپوزیشن مصیبت کی گھڑی میں سیاست نہ کرے،سعدیہ سہیل

  اپوزیشن مصیبت کی گھڑی میں سیاست نہ کرے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کرونا جیسی آفت پر سیاست کرنے کی بجائے اس مرض پر قابو پانے میں حکومت کا ساتھ دیں یہ وقت سیاست نہیں اجتماعی اقدامات کا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس کے لئے عالمی ادارہ صحت حکومت پاکستان کی تائید کر رہا ہے اپوزیشن سیاست کرنے کی بجائے آزمائش کی اس گھڑی میں قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ چلیں ملک و قوم مستحکم ہو گا تو سیاست ہے ورنہ یہ سیاست کسی کام نہیں آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -