کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان نے پنجاب کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا۔گزشتہ کئی دہائیوں سے مقیم شہریوں کو مالکانہ حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں چالیس سے زائد کچی آبادیاں ہیں۔

حکومت اس حوالے سے فوری کمیٹی تشکیل دے۔جو پنجاب کی کچی آبادیوں کی نشاندہی کرے۔پنجاب کی کچی آبادیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالکانہ حقوق دیے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -