پی ٹی آئی احتساب کے نام پر نفرت پھیلا رہی ہے،عزیز الرحمن چن

  پی ٹی آئی احتساب کے نام پر نفرت پھیلا رہی ہے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے نام پر ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے کٹھ پتلی حکومت اداروں کو بدنام کررہی ہے اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نظریات کی سیاست کی ہے اور جمہوریت کیلئے جانیں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے غریب آدمی خودکشیوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وبا پر اقدامات کرنے کی بجائے ہائپ پیدا کیا جا رہا ہے۔

جس سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے ذخیرہ اندوز بھی متحرک ہو گئے ہیں اور عام استعمال کی چیزوں کی قلت بھی ہو رہی ہے حکومت کی عملداری کہیں نظر نہیں آ رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -