جعلسازی سے زمین ہتھیانے والا نوسرباز حافظ آباد سے گرفتار
لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن اشتہاریوں کو پکڑنے کیلے متحرک ہوگیا جعلی مختار نامہ سے شریف شہری کو ملکیت سے محروم کرنے والے جعلساز کو حافظ آباد سے گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن کاشف جلیل کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم عابد صدیقی، صابر رحمان اور زوالفقار اے ایس آئی نے ملزم اعظم بھٹی کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دی۔ملزم اعظم بھٹی نے اینٹی کرپشن کی ٹیم پر حملہ بھی کیا۔پنڈی بھٹیاں کے ایک ڈیرے سے ملزم کو گرفتار کر کے لاہور کے تھانہ پرانی انار کلی حوالات میں بند کروا دیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمد افنان نے ریڈ ینگ ٹیم کو شاباشی اور تعریفی سرٹیفیکٹ دئیے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوھرنفیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔