مشکل کی اس گھڑی میں تاجر مثبت کردار ادا کریں

مشکل کی اس گھڑی میں تاجر مثبت کردار ادا کریں

  

لاہور (سٹی رپورٹر) رمضان صدیق بھٹی ایم پی اے اور شبیر مقبول جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران چونگی قینچی لیاقت آباد بورڈ نے کہا ہے کہ تاجر اس مشکل گھڑی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ کورونا وائرس میں احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔حکمران اللہ اور رسول کے احکامات سے بغاوت کی بجائے اجتماعی توبہ و استغفار کریں۔

عوام سے اپیل ہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔حفظان صحت کے اصول اپنائے۔تمام تاجران اپنی دکانوں پر ماسک رکھیں اور لوگوں میں فری تقسیم کریں۔ ایک قوم ھونے کا ثبوت دیں۔اپنی کام کرنے کی جگہ کو صاف ستھرا رکھیں۔قومیں مشکلات کا مقابلہ کرتی ھیں۔کورونا وائرس کے خوف وہراس کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم ھے۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تعلق بااللہ کو مضبوط کیا جائے توبہ و استغفار کو کثرت دی جائے۔ نااہل حکومت کو بڑے پیمانے پر کورونا وائرس سے بچاو کے لئے آگاہی مہم اور اقدامات کا آغاز کرنا چاہیے تھا لیکن مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو تنہا چھوڈ دیا گیا ھے اور نیازی کی اس بات کو سچ ثابت کرنے پر لگے ھیں کہ سکون صرف قبر میں ھے حکومت کو اپنی زمہ داری پوری کرنا ھو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -